وفاقی حکومت کی نئے بورڈ ز کی منظوری مدارس کے نظم و نصاب کو توڑنے کی کوشش ہے، مولانا واسع

جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ تین سالوں سے جام کی حکومت نے اپوزیشن حلقوں کو مسلسل نظر انداز کیا ہے اگر یہی صورتحال رہی تو صوبائی حکومت کو بھی چین سے بیٹھنے نہیں دیں گے،متروکہ وقف املاک قانون کو واپس لیکر شرعی حیثیت کے تعین کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل بھیجا جائے،وفاقی حکومت نے نئے بورڈز کی منظوری دیکر مدارس کے نظم و نصاب کو توڑنے کی کوشش کی گئی، جے یو آئی سے منسلک کوئی مدرسہ کسی سرکاری بورڈ میں شمولیت اختیار نہیں کریگا، جے یو آئی وفاق المدارس العربیہ کو مضبوط کرے گی، اسٹبلشمنٹ کی پشت پناہی میں بنائے گئے بورڈ کو ماڈل مدرسہ بورڈ کی طرز پر ناکام بنائیں گے، ملک گیر سطح پر مدارس کنونشن بلائے جائیں گیدوبارہ پاکستانی ہوائی اڈے امریکہ کو دینا ملکی مفاد کیخلاف اور جنگ کو دعوت دینا ہے، ہماری زمین اور فضائیں کسی کیخلاف استعمال کرنے کی منظوری دینا عوامی امنگوں کے خلاف ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں رکن قومی اسمبلی مولوی کمال الدینرکن صوبائی اسمبلی حاجی نواز کاکڑ اور دیگر پارٹی کے دیگر عہدیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ مولانا عبدالواسع نے کہاکہ جمعیت علما اسلام اصولوں پر سودا بازی نہیں کرے گی اور نہ ہی اس بارے میں حکومت کو موقع فراہم کرے گی کہ وہ اپنے مفادات حاصل کریں۔ انہوں نے کہاکہ 29مئی کو پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہوگا،پی ڈی ایم کو بھرپور عوامی قوت کیساتھ متحرک کیا جائے گا، تمام جماعتوں کی مشاورت کے بعد متفقہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا،حکومت کی پشت پناہی میں بنائے گئے بورڈ ماڈل مدرسہ کی طرح ناکام ہونگے،دوبارہ پاکستانی ہوائی اڈے امریکہ کودینا ملکی مفاد کیخلاف اور جنگ کو دعوت دینا ہے، ہماری زمین اور فضائیں کسی کیخلاف استعمال کرنے کی منظوری نہ دی جائے، انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت دھاندلی کی پیداوار اور ناجائز ہے، جس نے تین سال میں ملک کو دیوالیہ کر دیا ہے، غریب عوام پر مہنگائی کا پہاڑ گرا کر انکی کمر توڑ دی گئی ہے، سوچے سمجھے نظریہ کے تحت مغرب کی ننگی تہذیب فروغ دیکر معاشرے کے حسن پر بدنما دھبہ لگایا انہوں نے کہاکہ بلوچستان حکومت آنیوالی پی ایس ڈی پی میں اپوزیشن حلقوں کو ایک بار پھر نظر انداز کرنے کی کوشش کررہے ہیں اس بار ہم خاموش نہیں رہیں گے اور سڑکوں پر نکل کرکے عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے گزشتہ تین سالوں سے جام کی حکومت نے اپوزیشن حلقوں کو مسلسل نظر انداز کیا ہے اگر یہی صورتحال رہی تو صوبائی حکومت کو بھی چین سے بیٹھنے نہیں دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں