ملک میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ کے قریب ہے،ایران
تہران،ایران میں قومی مرکز برائے انسداد کرونا وائرس کے رکن حامد سوری نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں اس وقت پانچ لاکھ کے قریب افراد اس وبائی مرض سے متاثر ہو چکے ہیں۔حامد سوری نے ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ کوویڈ 19 وائرس کی ہلکی علامات کے حامل مریضوں کے عدم انکشاف کے پیش نظر حکومت کی جانب سے لگائے جانے والے موجودہ اندازے درست نہیں ہیں۔حامد سوری کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے 31 میں سے کسی بھی صوبے میں کرونا کے متاثرین کی تعداد نیچے نہیں آئی۔ تاہم ایرانی صدر حسن روحانی اس سے پہلے یہ اعلان کر چکے ہیں کہ ملک کے بعض صوبوں میں وباء کا زور کم ہوا ہے اور لوگوں کے لیے اسکولوں اور کام کی جگہ پر لوٹنا ممکن ہے۔
Load/Hide Comments