پاکستان نے 10ماہ میں 10 ارب 19کروڑ6 لاکھ ڈالر کا بیرونی قرض لیا
لاہور:اقتصادی امورڈویژن نے 10 ماہ میں لیے گئے بیرونی قرضوں کی تفصیلات جاری کردیں، رواں مالی سال میں پاکستان نے 10 ارب 19کروڑ6 لاکھ ڈالر کا بیرونی قرض لیا۔بتایا گیا کہ رواں مالی سال میں پاکستان نے 10 ارب 19 کروڑ6 لاکھ ڈالر کا بیرونی قرض لیا، جولائی سے اپریل کے دوران باہمی معاہدوں کے تحت 3 ارب1 کروڑ ڈالر موصول ہوئے۔سب سے زیادہ قرض اے ڈی بی کی جانب سے ایک ارب26کروڑڈالرجاری کیاگیا اور دوطرفہ معاہدوں کے تحت مختلف ممالک سے 37کروڑ 60 لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔ جولائی سے اپریل کے دوران اڑھائی ارب ڈالر کے بانڈزفروخت کیے گئے جبکہ پاکستان نے کمرشل بینکوں سے بھی 3ارب25کروڑ ڈالر کا قرض لیا۔خیال رہے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت حکومت کو ہرماہ عوام کو قرض کی تفصیلات فراہم کرنا لازم ہے۔
Load/Hide Comments


