مالی سال 22-2021 کا بجٹ عوام دوست اور اس صوبے کا ایک تاریخی بجٹ ہوگا، بشریٰ رند
کوئٹہ:پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بشریٰ رند نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ مالی سال 22-2021 کا بجٹ جون میں پیش کیا جائے گا جو عوام دوست اور اس صوبے کا ایک تاریخی بجٹ ہوگا اور صوبائی حکومت کی تاریخ میں اس بجٹ کو ہمیشہ سنہری حروف میں لکھاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صحت، تعلیم، روزگار کے مواقع کی فراہمی، سماجی تحفظ،امن و امان کو مزید بہترکرنے، آبنوشی و آبپاشی مواصلات و تعمیرات سمیت دیگر بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی صوبائی حکومت کے ترجیحات میں سرفہرست ہیں۔ محترمہ بشریٰ رند نے کہا کہ وزیر اعلی جام کمال خان کی قیادت میں صوبائی حکومت کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی معاشی مشکلات کے باوجود عوام دوست بجٹ پیش کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔صوبے کی مجموعی صورتحال اور عوام کے بنیادی ضروریات زندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبے بھر میں مشاورت سے عوامی اہمیت کے حامل ترقیاتی منصوبوں کو مالی سال کے بجٹ شامل کیا جا رہا ہے۔بجٹ میں ہر ضلع کے ترقیاتی منصوبے شامل ہیں۔ جس سے عوام بہتر طور پر استفادہ حاصل کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی پوری کوشش ہے کہ آنے والے بجٹ میں عوام کو انکی دہلیز پر ہر ممکن سہولیات میسر ہو۔صوبے کو ترقی کے دوڑ میں دیگر صوبوں کے برابر لانا صوبائی حکومت کا وژن اور مشن ہے۔


