سعودی عرب کی انسانی ہمدردی کے تحت بھارت کو100 کنٹینر طبی سامان کی فراہمی

ریاض:سعودی عرب نے بھارت کو انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت کرونا وبا سے نمٹنے کے لیے آکسیجن اور دیگر طبی سامان کی بڑی مقدار فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں سعودی حکومت بھارت کو آکسیجن کے 3 کینیٹروں سمیت طبی سامان کے 100 کنٹینر بھارت بھیجے جائیں گے۔ آکسیجن کے 3 کنیٹیر بھارت کو روانہ کردیے گئے ہیں۔ جو 6 جون تک بھارتی بندرگاہوں تک پہنچ جائیں گے۔ ایک کنٹینر میں 60 ٹن آکسیجن پر مشتمل ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق آنے والے ہفتوں کے دوران سعودی عرب سے انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت بھارت کو 100 کنٹینر طبی سامان اور وبا سے لڑنے کے لیے ضروری اشیا بھیجی جائیں گی۔ اس امدادی مشن کا مقصد دوست ممالک کو وبا سے لڑں ے میں مدد فراہم کرنا ہے۔درایں اثنا بھارتی وزیر پٹرولیم درمھندر برادان نے اپنے ٹویٹراکاؤنٹ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں سعودی حکومت کی طرف سے طبی امداد کی فراہمی پر الریاض کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مہلک کرونا وبا سے نمٹنے میں مدد کے حوالے سے سعودی عرب کی طرف سے امداد الریاض کی بھارت کے لیے مخلصانہ سوچ کی عکاسی کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت سعودی عرب کی طرف سے فراہم کی جانے والی امداد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ اس امداد کے نتیجے میں دونوں دوست ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں