شوبز کے میدان میں میری کامیابیوں کا سفر جاری ہے، میرا

لاہور:فلمسٹار میرا نے کہا ہے کہ ابھی شوبز کے میدان میں میری کامیابیوں کا سفر جاری ہے اور جب میں سمجھوں گی کہ میں اپنی منزل تک پہنچ گئی ہوں تو میں خود ہی شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر لوں گی،کچھ ایسے پراجیکٹ بھی ہوتے ہیں جنہیں آپ وقت سے پہلے سامنے نہیں لا سکتے،ہمیشہ خدا کی ذات پر توکل کیا ہے اور اسی وجہ سے میرے مخالفین کو کبھی کامیابی نہیں ملی۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے میرا نے کہا کہ جو اسکرپٹ اچھا لگتا ہے اس میں کردار نبھانے کی حامی بھر کر لگن سے کام کرتی ہوں، میں نے فلموں کی تعداد کی بجائے ہمیشہ معیار کو ترجیح دی ہے اور یہی وجہ ہے کہ میری تمام فلموں نے ریلیز کے بعد کامیابیاں سمیٹی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض حاسدین شروع سے ہی میرے خلاف محاذ قائم کیے ہوئے ہیں جس کا سلسلہ آج بھی جاری ہے مگر میرے مخالفین کو ہمیشہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ میں نے ہمیشہ خدا کی ذات پر توکل کیا ہے اور اسی وجہ سے میرے مخالفین کو کبھی کامیابی نہیں ملی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں