مدارس و مساجد پر بیرونی پریشر کسی صورت قابل قبول نہیں،مولانا فضل الرحمان

لاہور :سربراہ پی ڈی ایم و سربراہ جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ مدارس و مساجد پر بیرونی پریشر کسی صورت قابل قبول نہیں ختم نبوت اور نامو س رسالت کا تحفظ پوری امت مسلمہ کا فریضہ ہے اس پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جاسکتا۔تفصیلات کے مطا بق مولانافضل الرحمان کی جے یو آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری اور صوبہ پنجاب کے جنرل سیکرٹری مولانا صفی اللہ اور دیگر کے ہمراہ مرکز ختم نبوت جامع مسجد عائشہ نیو مسلم ٹاؤن وحدت روڈ لاہور آمد ہوئی، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی کے والد محترم مولانا عبدالرزاق کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا اور انکی بلندی درجات کی دعا کی۔مولانا فضل الرحمن اور مولانا عبدالغفورحیدری کا کہنا تھا کہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہردور میں عقیدہ ختم نبوت کے فریضے کو احسن انداز میں سرانجام دیا مجلس تحفظ ختم نبوت اور جمعیت علماء اسلام کا ہمیشہ سے چولی دامن کا رشتہ ہے مجلس تحفظ ختم نبوت اور جمعیت کی قیادت نے ہمیشہ مل جل کر قوانین ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت ایکٹ کا تحفظ کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے جمعیت کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹے گی ہمیشہ کی طرح صف اول میں رہ کر اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ قادیانی اور انکے آلہ کار ہمیشہ سے قوانین ختم نبوت کے خلاف سازشیں کرتے رہتے ہیں لیکن کبھی بھی قادیانی اور یہودی لابی کو انکے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا۔ دین اسلام کے مراکز کو غیر مسلموں کی نگرانی میں دینا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ FATF کا دباؤ مسترد کرتے ہیں۔ عالمی سامراج پاکستان کی خودمختاری کو مسلسل چیلنج کررہا ہے۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان کو یہودی و قادیانی لابی کا حصہ بننے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ دینی مدارس و دینی تنظیمیں ہیں۔ مدارس دینیہ کے خلاف سازشوں کا تدارک نہ کیا گیا تو ہولنا ک کشیدگی جنم لے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں