ویکسینیشن کے متعلق باز اضلاع کی کارکردگی مایوس کن ہے، ڈاکٹر ربابہ بلیدی

کوئٹہ: پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے بلوچستان میں این سی او سی کی جانب سے کوویڈ ویکسینیشن کے لئے طے کردہ اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کے لئے قابل عمل موثر حکمت عملی کی تشکیل اور عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا ہے جبکہ کوویڈ سے متعلق کام کرنے والے تمام شعبوں کی باہمی رابطہ کاری کو بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے بدھ کے روز کوویڈ مینجمنٹ اینڈ ویکیسینسن اسٹریٹیجی سے متعلق ای پی آئی اور ٹرشری کئیر ہاسپیٹلز کے سربراہان کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاو کے لئے بلوچستان میں اٹھائے گئے اقدامات کو یکجا کرکے مزید بہتر نتائج کے حصول کو ممکن بنایا جاسکتا ہے گزشتہ ماہ مئی میں کوویڈ ٹیسٹ کی استعداد کار میں غیر معمولی اضافہ قابل ستائش ہے تاہم کچھ ٹرشری کئیر ہاسپیٹلز کے سربراہان ویکسینیشن میں سست روی سے کام لے رہے ہیں ان کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ کوویڈ کے ادراک سے متعلق این سی او سی کی گائیڈ لائن اور اس ضمن میں جاری ہونے والی ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے تاکہ قومی سطح پر ہونے والے فیصلے اور پیش رفت بلوچستان میں بھی نمایاں طور پر نظر آئیں انہوں نے کہا کہ ویکسینیشن سے متعلق بعض اضلاع کی کارکردگی بھی مایوس کن ہے جسے بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے ای پی آئی کو ہدایت کی کہ ویکسینیشن کے لئے طے شدہ طریقہ کار پر عمل درآمد کے لئے ضلعی انتظامی افسران کو این سی او سی کی گائیڈ لائن سے آگاہ کیا جائے تاکہ ریکارڈ مینٹیننس میں کوئی مشکل پیش نہ آئے پارلیمانی سیکرٹری صحت نے کہا کہ کوویڈ ویکسین سے متعلق شعوری آگاہی کو بڑھایا جائے اور اس ضمن میں پائی جانے والی افواہوں کو دور کرنے کے لئے عوام کو طبی دلائل سے مطمئن کیا جائے انہوں نے کہا کہ ڈویژن اور ضلعی سطح پر ویکسینیشن کے عمل کا جائزہ لینے کے لئے ورچوئل میٹنگز منعقد کی جائیں گی جبکہ ویکسینیشن پروسس میں تیزی کے لئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کی میٹنگ بھی جلد طلب کی جائے گی تاکہ پرائمری سطح پر کوویڈ کی صورتحال کا مستقل جائزہ لیکر اقدامات کو مزید موثر بنانے کے لیے فیصلہ کن اور بروقت اقدامات اٹھائے جاسکیں، قبل ازیں پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال اوستہ محمد میں طبی سہولیات کی بہتری کے لیے اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں اسپیشل سیکرٹری ہیلتھ محمد فاروق مری چیف پلاننگ افسر رسول زہری میڈیکل سپریٹنڈنٹ ٹی ایچ کیو اوستہ محمد ڈاکٹر عبدالجبار سومرو اور مختلف شعبوں کے ڈاکٹرز نے شرکت کی ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال اوستہ محمد کو درپیش تمام مسائل حل کرکے عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں گے پارلیمانی سیکرٹری صحت سے بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف نیفرالوجی اینڈ یورولوجی کی ڈائریکٹر ریسرچ ڈاکٹر گلالئی اور گائناکولوجسٹ ڈاکٹر ناصرہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن مراد خان نے ملاقات کی اور ادارے کا سہ ماہی رسالہ پیش کیا،

اپنا تبصرہ بھیجیں