پی سی جی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن، 1580 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآ مد
کوئٹہ :پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ پسنی سے بیش قیمت منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے۔جس کو مدِنظر رکھتے ہوے گذشتہ رات موبائل گشت کے دوران شیری شیپ کے علاقے میں ایک مشکوک نقل و حرکت کاتعاقب کیا گیا۔موبائل گشت کودیکھ کر اسمگلرز رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اونٹوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔9 لد ھے اونٹوں کی تلاشی کے دوران1580 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآ مدکرلی گئی ہے۔خدشہ ہے کہ یہ منشیات بیرون ملک اسمگل ہونا تھی۔پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت انٹرنیشنل مارکیٹ میں تقریبا 5کروڑ21لاکھ ڈالرز کے لگ بھگ ہے۔برآمد شدہ منشیات کو تحویل میں لیکرمزیدتفتیش جاری ہے۔
Load/Hide Comments


