غزہ میں القسام بریگیڈ کے مرکز میں دھماکے سے دو افراد جاں بحق

مقبوضہ غزہ :بدھ کے روز وسطی غزہ میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ایک مرکز میں زور دار دھماکا ہوا۔ دھماکے میں کم سے کم دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ دھماکے سے گنجان آباد سیکٹر میں واقع صلاح الدین نتساریم مرکز متاثر ہوا۔دوسری جانب اسرائیلی ذرائع نے تصدیق کی کہ یہ دھماکہ غزہ پر حالیہ جنگ کے دوران گرائے گئے ناکارہ بم کے پھٹنے سے ہوا۔خیال رہے کہ 10 سے 21 مئی تک اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر مسلسل گیارہ روز وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں اڑھائی سو سے زاید فلسطینی شہید اور ڈیڑھ ہزار زخمی ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں