سبی و گردونواح میں موبائل سروس معطل، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

سبی:سبی سمیت گردونواح میں موبائل سروس معطل،صحافیوں کو خبروں کی ترسیل جبکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا،موبائل شاپ ایزی پیسہ کے کاربار کرنے والے بھی متاثر ہو کر رہ گئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ چار دنوں سے سبی سمیت گردنواح میں یو زونگ موبلنک سمیت تمام موبائل سروس معطل ہوجانے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے موبائل سروس نہ ہونے کی وجہ سے مقامی صحافیوں کو خبروں کی ترسیل جبکہ موبائل سروس نہ ہونے سے شہری بھی مشکلات سے دوچار نظر آتے رہے موبائل شاپ ایزی پیسہ کے کاربار کرنے والے بھی سروس نہ ہونے کی وجہ سے کاربار نہ کرسکے جس کی وجہ سے دکاندار کو چار روز میں لاکھوں کا نقصان اٹھانا پڑ سروس بند ہونے کی وجوہات سامنا نہ آسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں