عمران خان کی کوئٹہ میں صرف 3منٹ کی پریس کانفرنس

کوئٹہ:وزیر اعظم عمران خان کی کوئٹہ میں میڈیانمائندگان سے صرف 3منٹ پریس کانفرنس کر کے سوالات کے جوابات دیئے بغیر چلے گئے تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس میں وزیر اعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کی تاہم پریس کانفرنس صرف اور صرف 3سے 4منٹ پر مشتمل تھی اور وزیراعظم پاکستان اپنی بات پوری کر کے صحافیوں کے سوالات کے جواب دیے بغیر چلے گئے جس سے یہ لگا کہ وزیر اعظم میڈیا سے بات چیت نہیں بلکہ ایک تقریب سے خطاب کر کے چلے گئے بلوچستان کے سینئر صحافیوں نے اس بات پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ شاید وزیر اعظم پاکستان عمران خان بلوچستان کے صحافیوں کے سوالات جوابات نہیں دے سکتے یا پھر انہیں صرف میڈیا سے بات چیت کا دکھاوا دکھا کر چلے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں