کوئٹہ، پانی بحران کو ختم کرنے کا نوٹس لیکر ٹینکر مافیا کے خلاف کارروائی کی جائے، انجمن تاجران بلوچستان
کوئٹہ:انجمن تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ) کے صدر رحیم آغا،عمران ترین،حاجی نصرالدین کاکڑ، حاجی یعقوب شاہ کاکڑ، میر رحیم بنگلزئی، حیدر آغا، محمد حسین، محمد جان آغا درویش، ولی افغان، حاجی ظہور کاکڑ،خان کاکڑ، نعمت ترین،رشید آغا، بسم اللّٰہ ترین،حاجی قیوم خلجی، دوست محمد ترین، امردین آغا، حاجی سلیم، حاجی ظفر شاہ، حاجی حسن خلجی، منظور ترین، عزت آغا، کلیم اللہ کاکڑ، فیض اللہ داوی، اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ شہر میں پچھلے ایک ماہ سے پانی کا بحران ہے اور واسا کی جانب سے پانی کی سپلائی بند ہے اور شہر میں لوگ پینے کے پانی کیلئے پریشان ہیں اور کہا ہے کہ ٹینکرز مافیاز کا شہر پر اس وقت راج ہے اور تعجب کی بات ہے کہ سینکڑوں سرکاری ٹیوب ویل شہر کے پانی کی ضرورت کو پورا نہیں کرسکتی اور چند پرائیویٹ ٹیوب ویل اور ٹینکر مافیا پورے شہر کے پانی کی ضرورت کو پورا کررہی ہیں بیان میں پی ایچ ای اور واسا سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ شہر میں پانی کے بحران کو ختم کرنے کا نوٹس لے اور اور ٹینکر مافیا کیخلاف کارروائی کریں تاکہ شہری سکھ کا سانس لے سکے بصورت دیگر ہم انجمن تاجران بلوچستان کوئٹہ شہر میں سخت احتجاج کا اعلان کرینگے اور اگر پھر بھی پانی کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو تمام قومی شاہرائیں بند کرنے کا اعلان کرینگے۔


