کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے والی متعدد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار

لاہور:کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے والی متعدد ٹرینیں گزشتہ روزبھی گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔کراچی سے آنے والی خیبر میل ایکسپریس 2 گھنٹے 30 منٹ،گرین لائن ایکسپریس 2 گھنٹے،تیز گام ایکسپریس 1 گھنٹہ 30 منٹ،علامہ اقبال ایکسپریس 2 گھنٹے،عوام ایکسپریس 5 گھنٹے،کراچی ایکسپریس 6 گھنٹے 30 منٹ،ملت ایکسپریس 1 گھنٹہ،شالیمار ایکسپریس 2 گھنٹے 30 منٹ،جناح ایکسپریس 3 گھنٹے 10 منٹ،پاک بزنس ایکسپریس 4 گھنٹے 45 منٹ، سرسید ایکسپریس 1 گھنٹہ 15 منٹ،فرید ایکسپریس 1 گھنٹہ 20 منٹ،جعفر ایکسپریس 2 گھنٹے 30 منٹ،قراقرم ایکسپریس 2 گھنٹے، پاکستان ایکسپریس 3 گھنٹے 10 منٹ جبکہ رحمان بابا ایکسپریس 4 گھنٹے 15 منٹ تاخیر کا شکار رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں