صحبت پور،بارودی سرنگ دھماکہ، 2افراد زخمی

حمید آباد: بلوچستان کے علاقے صحبت پور میں بارودی سرنگ دھماکے کے نتیجے میں 2افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں، دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقہ کی ناکہ بندی کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق صحبت پور کے نواحی علاقے گوٹھ عباس خان کھوسہ میں بارودی سرنگ دھماکے کے نتیجے میں نادرعلی اور عزیز احمد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیرہ اللہ یار منتقل کردیا گیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقہ کی ناکہ بندی کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ اس سلسلے میں مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں