وفاق نے سندھ کو کوئی ٹیسٹ کٹس فراہم نہیں کی، سینیٹر شیری رحمان

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ وفاقی اعلانات کے برعکس فی الحال سندھ کو کوئی ٹیسٹ کٹس فراہم نہیں کی گئیں،حکومت نے ٹیسٹ کٹس لانے کے لئے کارگو فلائٹس کا بندوبست نہیں کیا،وفاقی حکومت ٹیسٹنگ کٹس درآمد کرنے کے لئے صوبوں کے ساتھ تعاون کرے۔جمعہ کو اپنے ایک بیان میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف سندھ حکومت بہت اچھا کام کر رہے ہے،صوبائی حکومت کو اس وقت ٹیسٹنگ کٹس کی شدید ضرورت ہے،ٹیسٹ کٹس کے بغیر ہم ایک خوفناک بحران کا سامنا کر سکتے ہیں، شیری رحمان نے کہا کہ وفاقی اعلانات کے برعکس فی الحال سندھ کو کوئی ٹیسٹ کٹس فراہم نہیں کی گئیں،حکومت نے ٹیسٹ کٹس لانے کے لئے کارگو فلائٹس کا بندوبست نہیں کیا،وفاقی حکومت ٹیسٹنگ کٹس درآمد کرنے کے لئے صوبوں کے ساتھ تعاون کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں