ژوب، متحدہ اپوزیشن کی کال پر پہیہ جام ہڑتال

ژوب:متحدہ اپوزیشن جماعتوں کی کال پر پہیہ جام ہڑتال۔کوئٹہ ژوب اور ژوب ڈی آئی خان شاہراہیں مکمل بلاک۔گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں مسافروں کو مشکلات کا سامنا ژوب کوئٹہ روڈ کو بادن زئی کے مقام پر بلاک کیا جبکہ ڈی آئی خان روڈ کو سیلیازہ کے مقام پر بلاک کیا گیا اس موقع پر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ھے روز اول سے اپوزیشن ارکان اسمبلی سے انتہائی ناروا سلوک کیا جارھا ھے جس سے براہ راست انھی حلقوں کے عوام متاثر ھورھے ھیں اور وہ مشکلات سے دو چار ھیں وفاقی حکومت کا موجودہ بجٹ عوام دشمن بجٹ ھے جسمیں غریب مزدور اور ملازم کیلئے کچھ نہیں کیا بلکہ عوام پر مزید ٹیکسوں کے بم گرائے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں