قلات میں طوفانی ہواؤں سے ریاست کے دور سے لگائے گئے درخت ٹوٹ گئے
قلات:قلات میں گزشتہ روز کے طوفانی ہواں سے ریاست کے دور سے لگائے درخت ٹوٹ کر آمدورفت والی سڑک پر گیا تاہم خوش قسمتی سے جانی یا مالی نقصان نہ ہوا۔ متعدد درختیں خشک ہونے کی وجہ سے بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں میونسپل کمیٹی نوٹس لیکر ناکارہ درختوں کی کٹائی یقینی بنائے۔ تفصیلات کیمطابق قلات شہر کے سڑکوں کے دونوں اطراف ریاست قلات کے والی خان میر احمد یارخان احمدزئی بلوچ کے دور میں شاہی دربار روڈ، پولیس لائن روڈ، ہربوئی روڈ سمیت بازار سے مشرقی سڑک پر لگائے گئے درخت جوکہ قابل دید اور شہر کی خوبصورتی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں تو دوسری جانب ان میں سے کئی درختیں جوکہ مکمل خشک اور ناکارہ ہوچکے ہیں جبکہ متعدد درختیں سڑک کی جانب جھکیں ہوئے ہیں کسی درخت کو کاٹنا بہتر نہیں ہے مگر جو درختیں اتنی خستہ حال ہیں اور ناکارہ ہوچکی ہو جو سڑک کی جانب کسی گاڑی یا راہگیر پر گرے جانی و مالی نقصانات کا باعث بن سکتے ہیں انہیں کاٹ کر ان کی جگہ نئے پودے لگائے جائیں کیونکہ بہت سے درخت پہلے بھی گرچکی ہیں اور گزشتہ روز بھی ایک قد آور خشک درخت تیز ہواوں میں ٹوٹ کر گئی تاہم کسی آدمی، جانور یا گاڑی اس کی زد میں آنے سے بچ گئے۔ جس کے بعد میونسپل کمیٹی نے متاثرہ درخت کو آکر لے گیا۔ اب بھی متعدد پرانی درختیں ہیں اور بھاری وزن کی وجہ سے سڑک کی جانب جھکی ہوئی ہیں جو کسی تیز ہوا کے باعث یا خود اپنی بوجھ کے باعث سڑک پر گر کر کسی جانی و مالی نقصان کا سبب بن سکتے ہیں۔ عوامی۔حلقوں نے ڈپٹی کمشنر قلات، اسسٹنٹ کمشنر قلات،اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ملکر ان درختوں کا معائنہ کرکے ناکارہ خستہ حال اور مکمل خشک درختوں کی نشاندہی کرکے انہیں کاٹ دیں۔ تاکہ مزید کسی گاڑی یا راہگیر پر متاثرہ درخت گر کر کسی نقصان کا باعث نہ بنے۔


