سرگودھا، خرچہ مانگنے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا
سرگودھا: سرگودھا میں خرچہ مانگنے پر شوہر نے بیوی کو چھری کے پے در پے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا اورفرار ہو گیا۔ پولیس نے مقتولہ تین بچوں کی ماں کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے سپرد کر دی اور واردات کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔زرائع کے مطابق سرگودھا کے گاؤں میلہ کے علاقہ میں محمد یوسف نے خرچہ مانگنے پر اپنے بیوی تین بچوں کی ماں فردوس بی بی کو چھری سے قتل کر دیا اور موقع واردات سے فرار ھو گیا۔پولیس تھانہ میلہ پولیس نے مقتولہ تین بچوں کی ماں فردوس بی بی کے نعش تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے ہسپتال منتقل کر کے ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے سپردکر دی اس موقع پر مقتولہ فردوس بی بی کے لواحقین کا کہنا تھا کہ دونوں میاں بیوی میں خرچہ نہ دینے پر اکثر جھگڑا رہتا جس میں گزشتہ روز شدت کے باعث اچانک جھگڑا میں مشتعل محمد یوسف نے چھری کے پے در پے وار کر کے شریک حیات کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گیا پولیس نے مدعی کے بیان پر مقدمہ قتل درج کر لیا اور مبینہ قاتل شوہر کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں۔


