گوادر اور سی پیک بلوچستان اور پاکستان کیلئے گیم چینجرکی حیثیت رکھتے ہیں، نوید کلمتی

کوئٹہ:سابق نگران صوبائی وزیر نوید کلمتی نے کہا کہ گوادر اور سی پیک بلوچستان اور پاکستان کے لئے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے۔موجودہ حکومت نے برسر اقتدار آنے کے بعد صوبے کے دیگر علاقوں کی طرح گوادر اور مکران ڈویڑن کے علاقوں گوادر، تربت، جیونی، پسنی اورماڑہ کو خصوصی توجہ دیتے ہوئے ان علاقوں میں گرلز اور گوائز کالجز سمیت ہسپتالوں کی تعمیر اور سپورٹس کمپلیکس کا قیام، ڈیمز کی تعمیر اور گوادر کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے سینیٹیشن پلانٹ کی تنصیب ممکن بناکر اربوں روپے ٹینکروں کے ذریعے پانی کی سپلائی پر خرچ ہونے سے بچائے ہیں۔ حکومت آنے والے ڈھائی سالوں میں گوادر اور سی پیک کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے علاقے میں تعلیم، صحت کی سہولیات کے ساتھ ساتھ سپورٹس کمپلیکس، فٹسال گراؤنڈ، ہسپتالوں، بی ایچ یوز آر ایچ سی سینٹروں کی تعمیر، سازو سامان کی فراہمی کے لئے اربوں کے فنڈز مہیا کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر اور سی پیک کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانا صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں