بندوق کی نوک پر مسلط طبقہ پالیمان کو بھی ایک ہی لاٹھی سے ہانکنا چاہتا ہے، حافظ حمد اللہ

کوئٹہ؛ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماو سیکرٹری اطلاعات پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اورسابق سینیٹرمولاناحافظ حمداللہ نے کہاہے کہ بندوق کی نوک پر مسلط طبقہ پارلیمان کو بھی بندوق کی نوک پرچلانے پر بضد ہے قومی اسمبلی اور بلوچستان کے صوبائی اسمبلی میں جوکچھ ہوا وہ ملک کی تاریخ کے سیاہ ترین کارناموں میں سے ہیں جعلی اورسلیکٹڈحکمران طاقت کے نشے میں اتنے بھی دھت ہوکر نہ نکلیں کہ کل پچھتانا پڑے ان جیسے بہت سے طاقتورآئے اور گزرے انکاآج نام و نشان نہیں جبکہ جمہوری جماعتیں اور انکی قیادت آج بھی سیاسی میدان کاحصہ ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز جمیعت علمااسلام ضلع مانسہرہ کے زیراہتمام بیاد مولاناشاہ عبدالعزیز ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس سے جمعیت علمااسلام صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی رہنماوں مقامی علما کرام اور جمعیت علمااسلام کے ضلعی رہنماں نے بھی خطاب کیاانہوں نے کہاکہ جمہوریت کی آزادی آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے لیے ملک کی تمام جماعتیں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے پلیٹ فارم پر جمع ہیں ووٹ چور حکمرانوں سے عوامی حق حاصل کرنے اور سلیکٹیڈ کا خاتمہ اولین ترجیح ہیں اسی مقصد کے حصول کیلئے ہم سب یہ عہد کرچکے ہیں کہ اصولی موقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے انہوں نے کہاکہ دھمکیوں اور پروپیگنڈوں سے مرعوب نہیں ہونگے پی ڈی ایم میں شامل متحدہ اپوزیشن کی تمام جماعتیں اپنے اصولی موقف پرقائم ہے انہوں نے کہاکہ کارکن پی ڈی ایم قیادت کی جانب سے ملک میں اعلان کردہ تمام جلسوں کو کامیاب بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ بندوق کی نوک پر مسلط طبقہ پارلیمان کو بھی بندوق کی نوک پرچلانے پر بضد ہے قومی اسمبلی اور بلوچستان کے صوبائی اسمبلی میں جوکچھ ہوا وہ ملک کی تاریخ کے سیاہ ترین کارناموں میں سے ہیں جعلی اورسلیکٹڈحکمران طاقت کے نشے میں اتنے بھی دھت ہوکر نہ نکلیں کہ کل پچھتانا پڑے ان جیسے بہت سے طاقتورآئے اور گزرے انکاآج نام و نشان نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں