بلوچستان اسمبلی واقعہ، پورے ملک کو ایک غلط پیغام ملا، گہرام بگٹی

کوئٹہ: جمہوری وطن پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی و صوبائی مشیر نوابزادہ گہرام خان بگٹی نے کہا ہے کہ بجٹ اجلاس کے موقع پر بلوچستان اسمبلی میں پیش آنے والا واقعے باعث پورے ملک کو ایک غلط پیغام ملا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ اتوار کو بلوچستان حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کی وزیراعلیٰ بلوچستان کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز پیش آنے والا واقعے باعث پورے ملک کو ایک غلط پیغام ملا۔ انہوں نے کہا کہ ہم بغیر گارڈز اور پارٹی کارکنوں کے بغیر اسمبلی میں جاتے ہیں لیکن گزشتہ پیش آنے والا واقعہ پر اسپیکر نے بھی کوئی ایکشن نہیں لیا۔ اسپیکر کو چاہیے تھا کہ وہ اس سلسلے میں کردار ادا کرتے، ایک کمیٹی بنائی جاتی اور اپوزیشن سے مذاکرات کئے جاتے مگر ایسا نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو اعتراض تھا کہ بجٹ میں اسکیمات شامل نہیں کئے گئے حالانکہ بجٹ 18جون کو پیش کیا گیا جبکہ اپوزیشن نے 3دن پہلے سے ہی احتجاج شروع کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اراکین نے اپنے مفادات کے لئے یہ سب کچھ کیا، میں اپوزیشن کو پیغام دیتا ہوں کہ بلوچستان کے حالات پہلے بہت خراب ہوچکے ہیں یہ وقت پھول لگانے کا ہیں پھول توڑنے کا نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں