سلیکٹیڈ وزیراعظم کو سلیکٹیڈ وزیراعلیٰ نے ماموں بنایا،عبدالغفور حیدری
اوستہ محمد:جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل وسینیٹرمولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ ملکی وباء کے باعث حکمرانوں کی نااہلی سامنے آگئی،بلوچستان میں سلیکٹیڈ وزیراعظم کو سلیکٹیڈ وزیراعلیٰ نے ماموں بنایا،اہل خیر حضرات غریب اور دیہاڑی دار مزدور طبقے کی مدد کریں،حکومت ابھی تک سنجیدہ نظر نہیں آرہی ان خیالات کا اظہار جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت کے ناقص کارکردگی کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاون کی صورتحال ہے غریب اور مزدور طبقہ انتہائی پریشان ہے سلیکٹیڈ وزیراعظم کے دورہ کوئٹہ میں سلیکٹیڈ وزیراعلی نے ماموں بنایا اگر یہی سنجیدگی ہے تو ملک ان کے حوالے کرکے پاکستانی قوم سے کس چیز کا بدلہ لیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات پہلے سے زبوں حالی کا شکار تھے مگر اب لاک ڈاون کی وجہ سے تاجر برادری سمیت عام طبقہ اور غریب بہت پریشان ہے انہوں نے کہا کہ اہل خیر حضرات اس موقع پہ غریب اور دیہاڑی دار مزدور طبقے کی معاونت کریں انہوں نے کہا کہ لوکل سطح پہ من پسند افراد کی بجائے اور غریب اور مزدور طبقے کو راشن کی فراہمی یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ وبا سے چھٹکارے کیلئے اللہ کی طرف رجوع کیا جائے بلاوجہ تبلیغی جماعت اور مساجد ومدارس کے منتظمین کی گرفتاریاں بند کی جائے۔