بلوچستان،48افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص

کوئٹہ:بلوچستان میں 48افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی جسکے بعد ابتک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 26633ہوگئی ہے۔محکمہ صحت کے کورونا وائرس سیل کی رپورٹ کے مطابق اتوار کو بلوچستان میں 828افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کئے گئے جس کے نتیجے میں کوئٹہ میں 32،لسبیلہ میں 12اور آواران میں 4افرادمیں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جسکے بعدابتک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد26633ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کے72مریض صحت یاب ہونے کے بعد ابتک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد25579ہوگئی ہے۔رپورٹ کے مطابق صوبے کے ہسپتالوں میں 22مریض ہائی فلو آکسیجن پر زیرعلاج ہیں صوبے میں کورونا وائرس پھیلنے کی شرح 5.80فیصد رہی جبکہ صوبے میں ابتک کورونا وائرس سے 301افراد جاں بحق ہوچکے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں