گورنر بلوچستان کا عثمان کاکڑ کے انتقال پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار

کوئٹہ: گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر اور سابق سینیٹر عثمان خان کاکڑ کے انتقال پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار کیا،گورنر یاسین زئی نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں کہا کہ مرحوم عثمان خان کی جمہوری اقدار کے فرغ، قوموں کی برابری اور سیاسی شعور وبیداری کیلئے سرانجام دی جانے والی خدمات کو دیر تگ یاد رکھا جائے گا، اس کے علاوہ انہوں نے سینٹ میں بلوچستان کے عوام کی بھرپور نمائندگی کی،گورنر بلوچستان نے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور سوگوار خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں