بلوچستان اسمبلی کی سیکورٹی انتہائی سخت کردی گئی

کوئٹہ:بلوچستان اسمبلی کی سیکورٹی انتہائی سخت کردی گئی اسپیکر کی گاڑی ایک طرف کردی ارکان اسمبلی کی گاڑیاں اسمبلی کے احاطے میں نہیں چھوڑی گئیں،پیر کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اسمبلی کی سیکورٹی انتہائی سخت کی گئی اسمبلی کی سیکورٹی کی نگرانی ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے سپرد رہی جنہوں نے اسمبلی کے باہر کنٹینر لگا کر راستے کو بند رکھا جبکہ صوبائی وزراء ارکان اسمبلی کی گاڑیوں کو اسمبلی میں نہیں آنے دیا گیا اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی گاڑی بھی ایک طرف کھڑی کی گئی جبکہ اسمبلی کے احاطے میں ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ، ایس ایس پی آپریشنز، اسسٹنٹ کمشنر صدر کوئٹہ سمیت پولیس کے کئی افسران موجود رہے

اپنا تبصرہ بھیجیں