احد کی اسکن پراڈکٹس مجھ سے زیادہ ہیں: والدہ ثمرہ رضا

اداکار احد رضا میر کی والدہ ثمرہ رضامیر کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا احد اسکن پراڈکٹس ان سے زیادہ استعمال کرتا ہے۔
سوشل میڈیا پر احد رضا میر کا والدہ ثمرہ رضامیر کے ہمراہ ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے۔
احد رضا میر کی والدہ نے دوران شو احد کے لیے طنزیہ لہجہ اختیار کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ احد بے حد صفائی پسند ہیں، اتنے صفائی پسند کہ جب آپ ان کے کمرے میں جائیں ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کوئی دھماکا ہوا ہو۔
ثمرہ رضا نے مزید بتایا کہ احد مجھ سے زیادہ اسکن پراڈکٹس استعمال کرتا ہے اور مجھے شرم آتی ہے جب میں اسکن پراڈکٹس احد سے لے کر استعمال کروں۔
انہوں نے کہا کہ احد سے پیسے ادھار لینے کے علاوہ اسکن پراڈکٹس بھی ادھار لے کر استعمال کرتی ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں