سردار یار محمد رند صوبائی حکومت سے ناراض، آج بڑا سیاسی فیصلہ لینے کا عندیہ دے دیا

کوئٹہ:پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر و صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند صوبائی حکومت سے ناراض آج بڑا سیاسی فیصلہ لینے کا عندیہ دے دیا۔ سردار یار محمف رند کے قریبی ذرائع نے بتایا بجٹ 2021-22 میں وزارت کا ایک اہم منصوبہ اور اصلاحات کی تجویز مسترد کرنے پر سردار یار محمد رند شدید ناراض ہیں تحفظات دور نہ کئے جانے کی بناء پر صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند اہم سیاسی فیصلہ کرنے کا عندیہ دے دیا ہے باوثوق زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزارت سے استعفی دینے سمیت مختلف سیاسی آپشن زیر غور ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں