اگر طالبان نے طاقت کے زور پر کابل پر کنٹرول کیا تو تسلیم نہیں کریں گے، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے طالبان کو خبردار کیا ہے کہ دنیا افغانستان میں طاقت کے ذریعے مسلط کردہ حکومت کو قبول نہیں کرے گی کیونکہ ایک انٹلی جنس رپورٹ میں متنبہ کیا گیا کہ امریکی انخلا کے بعد کابل میں موجودہ سیٹ اپ 6 ماہ کے اندر ہی ٹوٹ سکتا ہے۔ واشنگٹن میں نیوز بریفنگ کے دوران محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے بھی عندیہ کیا کہ افغانستان کے لیے امریکی مالی مدد صرف اسی صورت میں جاری رہ سکتی ہے جب اس ملک میں حکومت بنتی بننے جسے سب تسلیم کریں۔

نیڈ پرائس نے کابل حکومت کے خلاف طالبان کے حالیہ کنٹرول کے بارے میں میڈیا رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دنیا افغانستان میں کسی حکومت کی طاقت سے مسلط کرنے کو قبول نہیں کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ آپ نے یہ بات سفیر (زلمے) خلیل زاد سے سنی ہے، آپ نے یہ بات سیکریٹری (انٹونی) بلنکن اور دوسروں عہدیداروں سے بھی سنی ہے۔

اس سے قبل بریفنگ کے دوران ایک صحافی نے انہیں باور کرایا کہ عسکریت پسندوں نے افغانستان پر اپنے کنٹرول کو 50 سے زائد اضلاع تک بڑھا دیا ہے جب سے امریکی صدر جوبائیڈن نے تمام امریکی افواج کے انخلا کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔خیال رہے کہ جوبائیڈن نے 11 ستمبر تک افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی افغان حکومت کے لیے قانونی حیثیت اور امداد اسی صورت میں ممکن ہے جب وہ حکومت انسانی حقوق کا احترام کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ اگر عوامی نظروں میں حکومت کی ساکھ ہے اور اس کے پاس قانونی حیثیت ہے تو قابل قبول ہوگی۔عالمی بینک کے مطابق افغانستان کا تجارتی خسارہ جی ڈی پی کے تقریبا 30 فیصد کے برابر ہے۔

عالمی بینک افغانستان کے لیے مختص گرانٹ 75 فیصد عوامی اخراجات کی مالی اعانت جاری رکھے ہوئے ہے، حفاظتی اخراجات بھی 2019 میں جی ڈی پی کے تقریباً 28 فیصد زیادہ تھے۔امریکا 35 ارب ڈالر سے زیادہ کرنے والا سب سے بڑا امداد دینے والا ہے اس کے بعد جرمنی (28.4 ارب ڈالر)، برطانیہ (18.6 ارب ڈالر)، جاپان (16.3 ارب ڈالر) اور فرانس (14.1 ارب ڈالر) دیے ہیں۔

خیال رہے کہ طالبان نے افغانستان کی تاجکستان کے ساتھ مرکزی سرحدی گزرگاہ پر قبضہ کرلیا تھا اور حفاظت پر مامور سیکیورٹی فورسز کے اہلکار وہاں سے سرحد پار کر کے فرار ہو گئے تھے۔قندوز شہر سے 50 کلو میٹر کے فاصلے پر افغانستان کے شمال میں شیر خان بندر پر قبضہ امریکی افواج کے انخلا کے اعلان کے بعد سے طالبان کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں