مآرب میں حوثی ملیشیا کے 10اہم کمانڈر ہلاک

صنعاء :یمن کے عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ مآرب گورنری کے مغرب میں الخنجر اور الکسار کے محاذوں پر حوثی ملیشیا کے خلاف کی جانے والی کارروائی میں حوثیوں کے کم سے کم دس اہم کمانڈر ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔یمن کے عسکری ذرائع نے عرب ٹ وی کو بتایا کہ حوثی ملیشیا کی ایلیٹ فورس کے اہم کمانڈوز کو حال ہی میں مآرب گورنری کے محاذوں پر تعینات کیا تھا۔فوجی کارروائی میں ہلاک ہونے والے حوثی کمانڈروں میں ایلیٹ فورس کے سربراہ بریگیڈیئر محمد علی الملیکی،، کیپٹن محمد البطلہ، میجر مدین عبدالناصر النمر، میجر علی احمد سجاد، سپاہی محمد مطہر جرید، حمزہ القشوی، کرنل علی محمد مرہ، فرسٹ سارجنٹ عدی سعد البھال، کیپٹن محمد حازم فاضل اور میجر ناصر حمود مہد شامل ہیں۔قبل ازیں بدھ کے روز یمن کی سرکاری فوج اور مزاحمتی ملیشیا نے حوثی باغیوں کو صرواح کے محاذ پر حوثیوں پر گھات لگا کرحملہ کیا جس کے نتیجے میں کم سے کم سترہ حوثی جنگجو ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں