مند میں خواتین پر چاقو حملے کے خلاف عوام کا لیویز تھانے کے سامنے مظاہرہ

مند(انتخاب نیوز) مند میں رشیدہ حمید کو چاقو کے وار سے قتل کرنے اور دیگر دو خواتین سمیت 3افراد کو زخمی کرنے کے خلاف مند یکجہتی کمیٹی کے زیراہتمام مند لیویز تھانے کے سامنے عوام نے بڑی تعداد میں احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں خواتین و بچوں سمیت لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی . مقررین نے احتجاج میں آئے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مند کے عوام کے تحفظ کا مطالبہ اور خواتین پر چاقو سے حملے کے واقعے میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اوربینرز اٹھا رکھے تھے. جبکہ لیویزذرائع کاکہناہے کہ گزشتہ روز بلومند میں لینگویج سینٹر کے دو ٹیچرز مبینہ ایک چور پرتشدد کررہے تھےکہ خواتین بیچ بچاؤ کیلئے آگئیں تھیں اس دوران ہتھاپائی ہوئی ٹیچرزمشتعل ہوکرخواتین پرچاقو سےوار کیاتھا اس وقت دونوں ملزمان مندتھانہ میں قیدہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں