افغانستان جل رہا ہے پاکستان کے پشتون قوم اور مذہب پرست تماشہ دیکھ رہے ہیں،لالا یوسف خلجی

کوئٹہ: بلوچستان امن جرگہ کے سربراہ لالا یوسف خلجی نے کہا ہے کہ افغانستان جل رہا ہے پاکستان کے پشتون قوم اور مذہب پرست تماشہ دیکھ رہے ہیں آنے والی نسلیں ان سے ضرور پوچھیں گی کہ انہوں نے افغانستان میں قیام امن کیلئے کیا کرداراداکیا۔ یہ بات انہوں نے پیر کو بلوچستان امن جرگہ کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات کرنے والے قبائلی عمائدین کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ لالا یوسف خلجی نے کہاکہ افغانستان میں جاری جنگ میں ابتک ہزاروں کی تعداد میں لوگ شہید اور لاکھوں کی تعداد میں افراد معذور ہوچکے ہیں پاکستان میں بسنے والے قوم اور مذہب پرست نے صرف اور صرف اپنے مفادات حاصل کئے ہیں لیکن انہوں نے افغانستان میں قیام امن کیلئے کوئی کردارادا نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان میں آباد پشتون اقوام کے نوابوں،سرداروں اور مذہب پرست بیٹھ کر صرف اور صرف تماشہ دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والی نسلیں ان سے ضرور پوچھیں گی کہ انہوں نے افغانستان میں قیام امن کیلئے کیوں کردارادا نہیں کیا۔لالا یوسف خلجی نے پاکستان کے قوم اور مذہب پرستوں سے اپیل کی کہ وہ افغانستان میں جاری خانہ جنگی اور خونریزی روکنے میں اپنا کرداراداکریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں