بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کی شہباز گل کے میڈیا کو کنٹرو ل کرنے والے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت

کوئٹہ:بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے وزیر اعظم کے مشیر ڈاکٹر شہباز گل کے میڈیا کو کنٹرول کرنے کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ڈاکٹر شہباز نے نجی چینل کے ٹاک شو میں کہا تھا کہ آئندہ وفاقی حکومت ٹی وی چینلز کے کرنٹ افئیر پروگرام خود مرتب کریگی جبکہ ان کے موضوعات اور مہمانوں کی فہرست کا تعین بھی حکومت کریگی بی یو جے ڈاکٹر شہباز گل کی اس آمرانہ سوچ اور بیان کی نہ صرف مزمت کرتی ہے بلکہ اس کے خلاف پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس سمیت ملک کی دیگر صحافتی تنظیموں کے شانہ بشانہ سخت مزاحمت کریگی سلمان اشرف نے مزید کہا کہ وزیر اعظم ڈاکٹر شہباز گل کے بیان کا فوری نوٹس لیکر ان کو عہدے سے برطرف کریں اگر ایسا نہ کیا گیا تو وفاقی حکومت ماضی میں صحافت پر قدغنوں کے خلاف صحافیوں کی تحریک کو بھی مدنظر رکھے انہوں نے کہا کہ آزادی صحافت کیلئیصحافیوں کی قربانیاں تاریخ کا حصہ ہے اور ہم آزادی صحافت کی روح کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن قربانیاں دینگے۔
؎

اپنا تبصرہ بھیجیں