بھارت میں باراتیوں کو مٹن کڑاہی نہ کھلانے پر دلہے کا شادی سے انکار

نئی دہلی:قعہ بھارت کی ریاست اوڈیشا میں دلہا نے باراتیوں کو مٹن کڑاہی پیش نہ کرنے پر شادی سے انکار کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ضلع جے پور کے علاقے سکندا میں دلہے نے شادی کی رسومات سے چند لمحے قبل باراتیوں کو مٹن کڑاہی پیش نہ کرنے کی وجہ سے شادی سے انکار کردیا۔27 سالہ دلہا جس کی شناخت رماکانت پترا کے نام سے ہوئی وہ دلہن کے گھر والوں کی جانب سے ان کے رشتہ داروں کو کھانے میں مٹن کڑاہی کھلانے میں ناکامی پر پریشان ہوگئے تھے۔یہ واقعہ گزشتہ ہفتے پیش آیا جب سکندا بلاک کے بندھا گاں میں دلہا اور باراتی پہنچے اور انہیں دوپہر کے کھانے کے لیے لے جایا گیا تھا۔تاہم باراتیوں میں شریک کچھ افراد نے مٹن کڑاہی کا مطالبہ کیا لیکن وہ ڈِش تیار ہی نہیں تھی جس پر باراتیوں اور دلہن کے گھروالوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور صورتحال کافی خراب ہوگئی۔جب دلہا کے علم میں یہ بات آئی کہ باراتیوں کے لیے کھانے میں مٹن کڑاہی تیار نہیں کی گئی تھی تو اس نے شادی سے انکار کردیا۔بعدازاں لڑکی والوں نے باراتیوں کو منانے کی کوشش کی لیکن بارات واپس چلی گئی اور ایک رشتے دار کے گھر قیام کیا۔ذرائع کے مطابق مذکورہ واقعے کے اگلے روز دلہے نے اپنے گاؤں واپسی سے قبل دوسری خاتون سے شادی کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں