قومی اسمبلی، آ غا حسن بلوچ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ناکام

اسلام آ باد :قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین آ غا حسن بلوچ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہو گئی،عدم اعتماد پیش کرنے والے حکومتی ارکان اجلاس میں شریک ہی نہیں ہوئے، اجلاس میں موجود تمام آٹھ ارکان نے آغا حسن بلوچ پر اعتماد کا اظہار کردیا۔پیر کوقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطے کا غیر معمولی اجلاس ہوا، اجلاس میں چیئرمین قائمہ کمیٹی اور بی این پی مینگل کے رکن آ غا حسن بلوچ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہو گئی،عدم اعتماد کا اظہار کرنے والے حکومتی ارکان اجلاس میں شریک ہی نہیں ہوئے، اجلاس میں موجود تمام آٹھ ارکان نے آغا حسن بلوچ پر اعتماد کا اظہار کردیا، اجلاس میں آغا حسن بلوچ سیدہ نوشین افتخار رانا مبشر اقبال سمیت ذولفقار علی بیہان، محمد انور، نصیبہ چنہ، شاہدہ رحمانی نے بھی آغا حسن بلوچ پر اعتماد کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں