افغان فورسز کی طالبان سے لڑائی جاری، دو اضلاع کا کنٹرول واپس لے لیا
کابل: افغانستان میں طالبان اور حکومتی فورسز کے درمیان لڑائی جاری ہے، حکومتی فورسز نے طالبان سے دو اضلاع کا کنٹرول واپس حاصل کر لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان فورسز نے صوبہ فریاب کے دو اضلاع پشتون کوٹ اور خان چہار باغ کو طالبان کے قبضے سے واپس لے لیا، فریقین کے درمیان صوبہ غزنی اور پروان میں شدید لڑائی جاری ہے۔
ادھر کابل کے علاقے پاغمان میں گن مین کے حملے سے دو اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا، حکام نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
Load/Hide Comments


