موثر قانون سازی کے ذریعے درپیش چیلنجز پر قابو پایا جاسکتا ہے: قاسم سوری

اسلام آباد: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کو جن چیلنجز کا سامنا ہے ان سے نپٹنے کے لیے اراکین پارلیمنٹ کو پارٹی وابستگیوں سے بالا تر ہوکر ایک ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ا?بادی کا ایک بڑا حصہ خطہ غربت سے نیچے زندگی گزار رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی بحران اور کرپشن جیسے چیلنجز کا سامنا ہے جن پر موثر قانون سازی اور بہتر طرز حکمرانی کے ذریعے قابو پایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار”پارلیمانی نظام کار اور انتخابی حلقوں سے تعلق“کے موضوع پر بدھ کے روز پاکستان انسٹیٹیوٹ فار پارلیمنٹری سروسز (PIPS)کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی دو روزہ ورکشاپ کے افتتاحی اجلاس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں