جامعہ کے مستقبل کے تعلیمی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے مثبت اقدامات کئے جارہے ہیں،ڈاکٹر شفیق الرحمان

کوئٹہ:جامعہ بلوچستان کے بورڈ آف ایڈوانس اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کا 153واں اجلاس زیر صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان منعقد ہوا۔ جس میں جامعہ کے ڈین فیکلٹیز، سینئر اساتذہ، جامعہ کے رجسٹرار سمیت بورڈ کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔اجلاس میں تعلیمی اجھنڈا زیر غور لایا گیا۔ جس میں اعلیٰ تعلیم، ایم فل، پی ایچ ڈی ڈگری پروگرامز، تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ، امتحانات اور داخلوں کے طریقہ کار، مستقبل کے تعلیمی منصوبے سمیت پی ایچ ڈی اوریم فل ڈگری اسکالرز کو ایوارڈ کے لئے منتخب کرنے سمیت مختلف معاملات زیر غور لائے گئے اور مختلف فیصلے کئے گئے۔جامعہ کے وائس چانسلر نے اپنے خطاب میں کہا کہ جامعہ کے تعلیمی، تحقیقی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مستقبل کے تعلیمی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے مثبت اقدامات کئے جارہے ہیں۔ پالیسی ساز اداروں کی تقویت سے بہتر تعلیمی پالیسیاں ترتیب دینے سمیت شعبہ جات کی ترقی، اسکالرز کو جدیداور کارآمد موضوعات کی جانب راغب کرنے اور مواقع مہیا کرنے کے لئے کاوشوں کو بروء کار لایا جارہا ہے۔ جسکا مقصد معیاری اور کارآمد تحقیقی ایجادات کا اصول ہے۔ کیونکہ تحقیق کا اصل مقصد ہی بہتر نتائج اخذ کرکے ترقی کی راہوں پر راغب کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ اپنی پیشاورانہ صلاحیتوں کو بروء کار لاتے ہوئے طلبہ کو معیاری تعلیم اور بہتر سمت کی جانب راغب کرنے کے لئے اپنی توانائیاں صرف کریں۔ اور جامعہ اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے شعبہ جات کی ترقی کے لئے اپنی تعاون و رہنمائی جاری رکھے گی آخر میں انہوں نے تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں