عوام اس کٹھ پتلی حکومت سے بیزار ہو چکی ہے، پیپلز پارٹی بلوچستان

ڈیرہ مراد جمالی : پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدرو سابق وفاقی وزیر میر چنگیز خان جمالی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے موجودہ بجٹ عوام پر وہ پوشیدہ پہاڑ بجٹ سے کم نہیں ہے پوشیدہ ٹیکسز عائد کر کے عوام کو مہنگائی تلے دبایا جا رہا ہے عوام اس کٹھ پتلی حکومت سے بیزار آچکی ہے اور اب ان سے کوئی بھی امیدیں وابستہ نہ رکھ رہی عوام کو شیخ چلی کے خواب سے مزید گمراہ نہیں کیا جا سکتا بلوچستان میں اپوزیشن سراپا احتجاج اور قید و بند ہیں جام کمال خان کو بلوچستان کی روایت کو خراب نہیں کرنا چاہیے انہیں اپوزیشن رہنماؤں کو ہر صورت منانا پڑے گا ہمیں نہیں لگتا کہ موجودہ حکومت اپنا ٹائم پیریڈ پورا کرے گی حکومت صرف اشاروں پر چل رہی ہے حالیہ بجٹ میں نصیر آباد ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی نے پٹ فیڈر کینال اور کیر تھر کینال کے لیئے کوئی فنڈز مختص نہیں کیئے ہیں حالانکہ یہ سب بڑے بڑے زمیندار بھی ہیں اور نہ ہی صوبائی پی ایس ڈی پی میں اس دفعہ ایریگیشن کی بحالی کے لیئے کوئی فنڈز رکھا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمرانی ہاؤس ڈیرہ مراد جمالی میں صحافیوں کے گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موق پر پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر میر بلال عمرانی،یونین کونسل شاہ پور کے سابق چیئر مین سید حیدر علی شاہ،اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں ارشاد علی جمالی،حق نواز،ماما محب علی مغیری میر چنگیز خان جمالی و میر محمد صادق عمرانی نے کہا بلوچستان اسمبلی میں پیش کیے گئے بجٹ میں گرین بیلٹ نصیرآباد ڈویژن کی کینالز سسٹم کے لئے کوئی بھی بجٹ نہیں رکھا گیا جو کہ یہاں کے کسانوں اور کاشتکاروں کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے کینال سسٹم مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گیا ہے وفاق سے پانی کے حصول کے لئے بلند بانگ دعوے کرنے والے حکمران پہلے پٹ فیڈر کینال اور کیرتھر کینال کے ڈھانچے کو تو بنائیں کینالز سسٹم بیٹھ جانے کی وجہ سے یہاں کے کسانوں کو اپنے حصے کا مکمل زرعی پانی فراہم نہیں کیا جارہا اس عمل سے کسانوں کا معاشی قتل عام جاری ہے اس وقت بھی کئی علاقوں میں ٹیل تک زرعی پانی کی فراہمی کو یقینی نہیں بنایا گیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت صرف اخباری بیان تک ہی محدود رہے ہیں عوام کے لئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے جن سے عوام کی زندگیوں میں مزید سہولیات پیدا کی جا سکیں ایسے حالات میں صرف پیپلزپارٹی ہی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو عوام کو ان مشکلات سے نجات دلاسکتی ہے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت اس وقت ملک کی ضرورت بن چکی ہے کیونکہ یہی وہ سیاسی لیڈران ہیں جو پارلیمنٹ کی قدر کرنا جانتے ہیں لوگ ان پر اعتماد کر رہے ہیں ان نااہل حکمرانوں سے ملک نہیں چلایا جا رہا ہے پیپلزپارٹی کے شہداء نے اپنے خون کا نذرانہ دے کر ملک میں جمہوریت کو مزید فروغ دیا اور آج انہی کی بدولت ملک میں جمہوریت قائم ہے مگر بدقسمتی کی بات ہے کہ نااہل اور ناتجربہ کار افراد عوام پر مسلط کر دیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان نے پیپلزپارٹی کو مزید فعال اور منظم کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں اور کئی اہم شخصیات بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرکے شمولیت کریں گے ایسے کٹھن حالات میں پارٹی کی بھاگ دوڑ کی ذمہ داریاں جو مجھے سونپی گئی ہیں ان شاء اللہ انہیں پورا کیا جائے گا اور بلوچستان کو پیپلزپارٹی کا گڑھ بنا کر ہی دم لیں گے اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر میر بلال خان عمرانی نے کہا کہ بہت جلد ہی نصیر آباد کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ڈیرہ مراد جمالی میں پارٹی کنونشن کے دوران جلسہ کر کے سیا سی پاور شو کا مظاہرہ کیا جائے گا پاکستان پیپلز پارٹی پہلے بھی نصیر آباد میں مضبوط جماعت تھی اب بھی نصیر آباد میں مضبوط جماعت ہے میر محمد صادق عمرانی نے پارٹی کے لیئے بے لوث خدمت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں