آپ نیوز ٹی وی چینل کو بند کر دیا گیا

آپ نیوز ٹی وی چینل اچانک بند کر دیا گیاتفصیلات کے مطابق نجی نیوز چینل آپ نیو ز کو تکنیکی وجوہات کی بنا پر بند کردیا گیا ۔ چینل انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام کارکنوں کو اطلاع کی جاتی ہے کہ چند ناگزیر قانونی اور تکنیکی وجوہات کی بنیاد پر آپ نیوز کو چلانا ممکن نہیں رہا ،اس لیے فوری طور پر آج سے آپ نیوز کی نشریات بند کی جا رہی ہیں ۔آپ نیوز انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ آپ نیوز سے وابستہ تمام کارکنوں کے واجبات ادا کیے جائیں گے جس کے تحت مارچ کی تمام تنخواہیں 14سے 15اپریل کو ادا کردی جائیں گی ۔اپریل سے 11مئی کے نوٹس پیریڈ کی تنخواہ بھی 21اور 22اپریل کو ادا کردی جائے گی ۔چینل انتظامیہ نے کارکنوں کی مشکلات کے پیش نظر 11مئی کے بعد اگلے تین ماہ کی نصف تنخواہ ہر ماہ کی پانچ تاریخ تک ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو باقاعدگی سے کارکنوں کے اکاونٹ میں ٹرانسفر ہوتی رہے گی ۔آپ نیوز چینل اس دوران اپنے ملکیتی لائسنس پر نیا چینل شروع کریں گے جس میں آپ نیوز سے وابستہ کارکنوں کو ترجیحی بنیادوں پرملازمت کا موقع فراہم کیا جائے گا۔آپ نیوز بند کرنے کے فیصلے کے متعلق ورکرز کو بذریعہ ای میل آگاہ کیا اور بیان کا عکس بھی دفتر میں آویزاں کیا گیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل نجی ٹی وی چینل نیو نیوز میں بھی حالات کے تناظر میں ورکرز کی تنخواہوں میں 50 فیصد تک کٹوتی کی گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں