مہنگائی، بیروزگاری اور سودی نظام سے نجات وقت کی اہم ضرورت ہے، مولانا عبدالحق ہاشمی
کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ مہنگائی بے روزگاری اورسودی نظام سے نجات وقت کی اہم ضرورت ہے جماعت اسلامی 4جولائی کوملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی مہنگائی بے روزگاری اورسودی نظام کے خلاف بھر پور یوم احتجاج منائیگی امرائے اضلاع وذمہ داران غافل حکمرانوں کو خواب غفلت سے بیدار کرنے اورمہنگائی وبے روزگاری اورسودی نظام کے خلاف یوم احتجاج کو کامیاب بنائیں عوام الناس حکمرانوں کی لوٹ مار،سودی نظام اور مہنگائی وبے روزگاری سے تنگ آگئے ہیں۔حکمران آئی ایم ایف کی پالیسیاں چلاکر ملک وملت کو تباہ کر رہے ہیں سابقہ وموجودہ حکمرانوں کی لوٹ مار ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے صوبائی سیکرٹریٹ میں منعقدہ ذمہ دارا ن کے ماہانہ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیااجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ، بشیرا حمدماندائی،زاہدا ختربلوچ،سلطان محمدمحنتی، مولانا عبدالحمیدمنصوری،مرتضی خان کاکڑ،ظہور احمد، نورالدین غلزئی، حافظ خالدالرحمان شاہوانی،عبدالولی خان شاکر نے شرکت کی اجلاس میں سابقہ اجلاس کے فیصلوں کاجائزہ،ذمہ داران ماہانہ کارکردگی رپورٹ پیش ہوئی اور آئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے فیصلے ہوئے۔اجلاس میں مشاورت سے فیصلہ کیاگیا ہے کہ 10جولائی کو امرائے اضلاع وجنرل سیکرٹریزکا ایک روزہ اجلاس،11جولائی کو صوبائی مجلس شوری کا ایک روزہ اجلاس صوبائی سیکرٹریٹ کوئٹہ میں منعقدہوگا جبکہ6,7,8 اگست کو امیدواران رکنیت کا سہ روزہ تربیت بھی کوئٹہ میں منعقدکیاجائیگا ماہ اگست کو جماعت اسلامی کے تاسیس کے حوالے سے منایا جائیگا اگست میں مختلف مقامات پر جماعت اسلامی کے اسی سالہ جدوجہد کے حوالے سے تقاریب منعقدہوگی۔اس موقع پرذمہ داران نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکمرانوں کو عوام کی معاشی مشکلات مہنگائی بے روزگاری کی کوئی فکر نہیں۔ عوام تعلیم علاج سے محروم جبکہ حکومتی سطح پر لوٹ مار کا نہ ختم ہونے والاسلسلہ شروع ہے غلط حکومتی اقدامات،آئی ایم ایف کی غلامی،بدعنوانی کی وجہ سے غریب عوام کھانے کو ترس رہے ہیں وفاق کی طرح بلوچستان میں بھی حکومت و اپوزیشن عوام کے بجائے اپنے ذاتی مفادات کیلئے رورہے ہیں۔ حکمران طبقہ صرف وعدے بے عمل اعلانات کر رہے ہیں عوام کا کوئی سننے والانہیں ترقیاتی کام،بجٹ،تقاری اعلانات صرف الفاظ کا ہیر پیر،عوام کو دھوکہ دینے اور وقت گزاری ہے صرف کچھ بدعنوانی اوراپنا حصہ زیادہ وکسی بھی طریقے سے لینے کیلئے ہورہا ہے عملی طور پرعوام کا آوازسننے والا کوئی نہیں جماعت اسلامی ہی عوام،اسلامی نظام اور جمہوریت کے قیام بدعنوانی وبدعنوانوں کے خلاف بھر پور آوازبلند کریگی بجٹ روایتی نا اہلی وبدعنوانی کے باعث صاف شفاف طریقے سے خرچ نہیں ہورہا۔ یہی وجہ ہے کہ ترقی کی رفتار انتہائی سست روی کا شکار ہے بلوچستان میں سخت گرمی میں بدترین لوڈ شیڈنگ،صوبائی دارالحکومت سمیت مختلف اضلاع میں پینے کے پانی کی قلت،عوام ٹینکر مافیازکے حوالے کیے گیے ہیں بے روزگاری انتہا کوپہنچ گئی مگر حکومت قیمتوں میں اضافہ کر رہی ہے گھریلو اشیا ضروریہ آٹا، چینی اور دیگر قیمتوں میں نمایا ں کمی کی جانی چاہیے تھی۔موجودہ حکومت کے دورمیں عوام کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے۔ عوام کو کسی قسم کا کوئی ریلیف میسر نہیں۔ اداروں کی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔ حکومت واداروں سمیت سب ناکام انتہائی ناقص کارکردگی ہیں ہرطرف اندھیر نگری،بدعنوانی ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والا شخص پریشان حال ہے۔


