شرپسند عناصر کیخلاف جنگ امن کے مکمل حصول تک جاری رہیگی، نور محمد دمڑ
کوئٹہ: صوبائی وزیر پی ایچ ای /واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کوئٹہ میں پاک فوج کے قافلے پر ہونے والے بم دھماکے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شرپسند عناصر پاک فوج کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے دہشت گردی کے خلاف جنگ امن کے مکمل حصول تک جاری رہے گی، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے دہشت گردوں کی ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ کردہ بیان میں کیا صوبائی وزیر پی ایچ ای / واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کوئٹہ میں پاک فوج کے قافلے پر ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے پاک جوانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور دہشت گردی کی مکمل خاتمے تک حکومت چین سے نہیں بیٹھے گی۔ صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ عوام دہشت گردی کی اس جنگ کے خلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے جنہوں نے اس ملک کے امن کی خاطر لازوال قربانیاں دی ہیں صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ امریکہ کو اڈوں کے انکار کے بعد امریکہ انڈیا اسرائیل سمیت غیر ملکی دشمن ایجنسیاں پاکستان کے خلاف سرگرم عمل ہوگئی ہے اور پاکستان کی حالات خراب کرنے کیلئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں لیکن یہ انکی بول ہی کیونکہ پاکستان کی دفاع دنیا کی نمبر فوج پاک فوج کررہی ہیں انہوں نے کہاکہ امریکہ کو اڈے دینے سے وزیراعظم عمران خان، پاک فوج کے سربراہ کی جانب سے صاف انکار کے بعد امریکہ انڈیا اسرائیل سمیت غیر ملکی دشمن ایجنسیاں پاکستان کے خلاف سرگرم عمل ہوگئی ہے اورپاکستان کے خلاف ہائبرڈ وار اور فیفتھ جنریشن وار کا خطرناک آغاز کر چکی ہیں۔ اس سے نمٹنے کیلئے پاک فوج اور دیگر سیکورٹی ادارے ہمہ وقت تیار ہیں صوبائی وزیر نے بم دھماکے میں زخمی ہونے والے جوانوں کیلئے جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔


