مچھ، چور موبائل شاپ کا شٹر توڑ کر ہزاروں روپے مالیت کے موبائل اور نقدی لے اڑے

مچھ: مچھ بازار میں چوری کی واردات چور موبائل دکان کی شٹر کو توڑ کر ہزاروں روپے مالیت کے مو بائل کارڈز اور نقدی لے اڑے مچھ بازار میں واقع محمد حسن مینگل کے دکان کی شٹر کو جمعرات اور جمعہ کی شب چوروں نے توڑ کر موبائل کارڈزاور نقدی لے اڑے مچھ پولیس نے درخواست وصول کر کے کارروائی شروع کر دی محمد حسن مینگل نے بتایا کہ جمعہ کی صبح 9بجے کے قریب اپنی دکان پر آیا تو دیکھا کہ دکان کی شٹر کو توڑا گیا ہے جس پر فوری طور پر پولیس کو اطلاع کر دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر نقصان کا جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ ہزاروں روپے مالیت کے موبائل فون کارڈز کی نقدی غائب تھی پولیس زرائع کے مطابق پولیس نے چوری کی وارداتوں کے پیش نظر مختلف مشکوک افراد کو گرفتار کرلیے ہیں جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں