اپوزیشن ہر حد پار کر چکی ہے، سیاسی تدابر اور قوائد کم بدمعاشی ذہن زیادہ نظر آ رہا ہے، جام کمال

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن ہر حد پار کر رہی ہے اپوزیشن میں سیاسی تدابر اور قوائد کم بدمعاشی ذہن زیادہ نظر آرہا ہے ہر چیز کی ایک حد ہوتی ہے، کبھی اسمبلی کے اندر کبھی باہر فساد اور پھر تھانے میں دھرنا اور اب سڑکوں پر بد تمیزی کی جارہی ہے،یہ بات انہوں نے اپوزیشن کے احتجاج پر ٹوئٹر پر رد عمل دیتے ہوئے کہی،وزیراعلیٰ جام کمال خان نے کہا کہ اپوزیشن کبھی تھانے کے اندرکبھی تھانے کے باہر ہر جگہ کرسی لگا کر بیٹھ جاتی ہے اور زندہ باد مردہ باد کے بلا وجہ نعرے لگا نا اپوزیشن نے اپنا وطیرہ بنا لیا ہے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے پہلے اسمبلی کے باہر فساد پھر اسمبلی کے اند ر فساد کیا پھر ایک تھانے کے اندر دھرنا دیا اور اب سڑکوں پر نکل کر بد تمیزی کی جارہی ہے اپوزیشن میں سیاسی تدابر اور قوائد کم بدمعاشی ذہن زیادہ نظر آرہا ہے ہر چیز کی ایک حد ہوتی ہے اپوزیشن ہر حد پار کر رہی ہے وزیراعلیٰ نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ترقیاتی حکمت عملی میں پہل کرتے ہوئے تجزیاتی اور نگرانی کے نظام کے لئے ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے صوبائی حکومت نے پرانے نظام میں جدت لاتے ہوئے پی ایس ڈی پی آٹومیشن سسٹم کا آغاز کردیا گیا ہے جس سے فیصلہ سازی کاعمل آسان، نظام میں شفافیت آئیگی

اپنا تبصرہ بھیجیں