افغانستان،طالبان کے حملوں میں 14افراد ہلاک

کابل:افغانستان کے شمال میں طالبان کے 2 مختلف حملوں میں 4پولیس اہلکار اور مقامی حکومت نواز ملیشیا کے 10 ارکان ہلاک ہوگئے ہیں۔مقامی آزاد مانیٹرنگ گروپ تشدد میں کمی(آر آئی وی) نے جمعہ کے روز سما جی میڈیا پر کہا کہ صوبہ قندوز کے صوبائی صدرمقام قندوز شہر کے پولیس ضلع4 میں تاپائے نصیری کے علاقے میں واقع سکیورٹی چوکی پر طالبان کے حملہ میں ایک پولیس افسر سمیت 4پولیس اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ 5کو اغوا کرلیاگیا۔ایجنسی کے مطابق ہمسایہ صوبہ بدخشاں کے ضلع یافتال میں طالبان عسکریت پسندوں نے عوامی باغی فورسز کے ٹھکانے پر دھاوہ بول دیا جس میں گروہ کے 2ڈویژنل کمانڈرز سمیت 10 ہلاک ہوگئے۔عوامی باغی فورسز کو افغان سکیورٹی ایجنسیوں کی حمایت حاصل ہے جو دور دراز کے دیہات اور اضلاع کو فوج اور پولیس کی محدود موجودگی میں حفاظت اور سکیورٹی فراہم کرتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں