ڈھاڈر،فائرنگ سے خاتون سمیت چار افراد شدید زخمی
ڈھاڈر :سبی کی تحصیل بختیار آباد کے علاقے خان محمد میں نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ. فائرنگ کے باعث 1 خاتون سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے . لیویز فورس.فائرنگ کے واقع کی اطلاع ملنے کے بعد لیویز فورس اور بختیار آباد بی ایچ یو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا.زخمی ہونے والے افراد کو سبی سول ہسپتال منتقل کردیا گیا.زخمی ہونے والے افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے.زخمی ہونے والے افراد کی شناخت مائی بختاور ،پرویز احمد ، بہادر اور رئیس زین الدین کے نام سے ہوئی ہے.زخمیوں میں ایک زخمی نے بتایا کک نامعلوم افراد لوٹ مار کرنے کے لیے آئے تھے مزاحمت کرنے پر ہمارے اوپر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سب گھر والوں کو شدید زخمی کر کے نامعلوم افرد فرار ہوگئے۔بختیار آباد کی لیویز نے ناکابندی کرتے ہوئے کاروائی شروع کر دی۔
Load/Hide Comments


