چین نے5 نئے مصنوعی سیارے خلا میں بھیج دئے

تھائی یوآن:چین نے شمالی صوبے شنشی کے تھائی یوآن سیٹلائٹ لانچ مرکز سے ہفتے کے روز پانچ مصنوعی سیارے مقررہ مدار میں روانہ کئے ہیں۔لانگ مارچ -2 ڈی راکٹ کے ذریعے صبح 10 بج کر 51 منٹ (بیجنگ ٹائم) پر خلا میں بھیجے گئے مصنوعی سیاروں میں جی لن -1 زیرو ون بی، شنگ شیدائی – 10 اور تین جی لن -1 گافین زیرو تھری ڈی سیٹلائٹ شامل ہیں۔لانچ مرکز کے مطابق لانگ مارچ راکٹ سیریز کا یہ 376 واں مشن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں