پاکستان پیپلز پارٹی کا 5جولائی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان
کوئٹہ:پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان نے5جولائی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کردیا۔ پیپلزپارٹی بلوچستان کے میڈیا کوآرڈنیٹر حیات خان اچکزئی کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق 5جولائی 1977 کو آمر ضیاء کی جانب سے منتخب وزیراعظم قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے جمہوری حکومت کا تخت پلٹ کر جمہوریت پر شب خون مارا گیا تھا، پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے 5جولائی کو شام 5بجے کوئٹہ سٹی آفس میں یوم سیاہ کا مرکزی تقریب ہوگا اور احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا۔ پریس ریلیز کے مطابق صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی اور سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی سے مشاورت کے بعد صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ نے تمام اضلاع کے عہدیداران و کارکنان کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ 5 جولائی کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں اور تمام اضلاع کے عہدیداران اپنے ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں یوم سیاہ منائیں اور احتجاج ریکارڈ کرایا جائیں۔


