چاغی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی
دالبندین: چاغی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو دالبندین کے نواح، چاغی شہر، پدگ اور گرد و نواح میں کہیں ہلکی اور کہیں موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ دالبندین اور گرد و نواح کے کچھ صحرائی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے سے ریت کا طوفان بھی برپا ہوا. بارش کی بوندیں پڑنے سے شدید گرمی میں مبتلا چاغی میں موسم خوشگوار ہوگئی جس کی وجہ سے گرمی کے ستائے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا۔
Load/Hide Comments


