فائرنگ کے الزام میں گرفتار وزیر خزانہ بلوچستان کے بھائی کو جوڈیشل لاک اپ منتقل کر دیا گیا
تربت(انتخاب نیوز) ہوائی فائرنگ کے الزام میں صوبائی وزیر خزانہ کے بھائی صغیر بلیدی کو گرفتار کرکے جوڈیشل لاک اپ منتقل کردیا گیا۔
بلوچستان پولیس کے مطابق تربت کے علاقے اوورسیزکالونی میں ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزم صغیر بلیدی کو جوڈیشل لاک اپ منتقل کردیا گیا ہے، انہیں نشے کی حالت میں ہوائی فائرنگ کیالزام میں 3 روز قبل گرفتار کیا گیا تھا۔
صغیر بلیدی نیگرفتاری کے وقت مزاحمت کی اور پولیس اہلکاروں سے گالم گلوچ بھی کی تھی، ملزم کیخلاف کارسرکارمیں مداخلت، گالم گلوچ اور اسلحہ آرڈیننس کے تحت دو مقدمات درج ہیں، صغیر بلیدی صوبائی وزیر خزانہ میر ظہوراحمد بلیدی کے چھوٹے بھائی ہیں۔
Load/Hide Comments


